حکومت نے نوکریوں ، گھروں پر عوام کیساتھ جھوٹ بولا ،مصطفی کمال


۱۷ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۸ دن

کراچی ( 92 نیوز ) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے نوکریوں اور گھروں کے معاملے پر عوام کیساتھ جھوٹ بولا ہے۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ  کراچی میں کے فور منصوبہ ختم ہو گیا، نیسپاک نے خبر دے دی ،کسی کو خبر تک نہ ہوئی ، سندھ حکومت من مانیاں کر رہی ہے ، اپنے بچوں  کیلئے عوام کو سڑکوں پر آنا ہوگا۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مصطفی کمال نے اپنے خلاف سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فرسودہ نظام کے تحت نہیں چلایا جا سکتا ، موجودہ صورتحال میں تمام لوگ بے یقینی کا شکار ہیں ۔

سربراہ پاک سر زمین پارٹی کا کہنا تھا کہ  اختیارات کی نچلی سطح  منتقلی کیلئے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے ، اس وقت اقتدار کی جنگ چل رہی ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز