حکومت نے جنوبی پنجاب کا نعرہ لگا کر لوگوں کو ورغلایا، مزید ساتھ نہیں چل سکتے ، احسن اقبال

حکومت ، جنوبی پنجاب ، نعرہ ، لوگوں ، ورغلایا ، احسن اقبال
۱۶ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۱۶ شام

 لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا اس حکومت نے جنو بی پنجاب کا نعرہ لگا کر لوگوں کو ورغلایا، مزید ساتھ نہیں چل سکتے۔

مسلم لیگ ن کا ماڈل ٹاؤن لاہور میں تنظیمی اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے ڈویژنل عہدیداروں سے حلف لیا۔

میڈیا سے بات چیت میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت کیخلاف ہر تحریک میں ہر اول دستہ ہو گی۔ پی ٹی آئی پنجاب سے انتقام لے رہی ہے۔ اس سے چھٹکارے کی تحریک چلانا ہو گی۔

احسن اقبال نے حکومت پر تاک تاک کر طنز کے نشتر برسائے اور کہا پاکستان اندھیروں کی طرف جا رہا ہے، جرائم اور لاقانونیت، غربت اور مہنگائی کا دور دورہ ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اویس لغاری نے کہا کہ پارٹی کا تنظیمیں اجلاس ہوا۔ ہم پارٹی کو متحرک کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز