حکومت نے بہاولپور میں کالعدم تنظیم کے مبینہ مدرسے اور مسجد کا کنٹرول سنبھال لیا


کالعدم تنظیم مدرسے اور مسجد نظم و نسق حفاظتی اقدامات ڈی سی بہاولپور شوزیب سعید ایس پی بہاولپور سلیم نیازی
۲۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے بہاولپور میں کالعدم تنظیم کے مبینہ مدرسے اور مسجد کا کنٹرول سنبھال لیا۔ حکومت پنجاب نے مسجد اور مدرسے کے انتظام کیلئے ایڈمنسٹریٹر کا تقرر کردیا۔

ترجمان کے مطابق حکومت پنجاب نے 21 فروری کو ہونے والے قومی سلامتی کے اہم اجلاس کی روشنی میں ادارے کا نظم و نسق حفاظتی اقدامات کے طور پر سنبھال لیا ہے ۔

ڈی سی بہاولپور شوزیب سعید اور ایس پی بہاولپور سلیم نیازی نے مدارس کا تفصیلی دورہ کیا ۔ تمام عمارتوں اور ان میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا گیا ۔ مدارس میں 650 سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں جبکہ اساتذہ کرام سمیت 65 کے قریب عملہ بھی رہائش پذیر ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز