حکومت نے ای او بی آئی پنشن میں 62 فیصد اضافہ کر دیا


وزیراعظم ، ریگولیٹری اداروں ، لائسنس ،اجازت ناموں ، این او سی ، اجرا،ہدایت
۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۸:۲۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے ای او بی آئی پنشن میں 62 فیصد اضافہ کر دیا۔ ای او بی آئی پنشنرز کو 5250 کی جگہ 8500 روپے پنشن ملے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ میں لکھا ای او بی آئی کے اندر اصلاحات اور بہتری سے پنشن میں اضافہ ہوا۔ اقدام ریاست مدینہ کی جانب ایک اور قدم ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ایک سال میں ای او بی آئی پینشن 8 ہزار 5 سو تک بڑھا دی ہے۔ اس اقدام سے ریٹائرمنٹ کے بعد پینشنرز کی سیکورٹی میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز