Thursday, January 21, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت نے ای او بی آئی پنشن میں 62 فیصد اضافہ کر دیا

حکومت نے ای او بی آئی پنشن میں 62 فیصد اضافہ کر دیا
December 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے ای او بی آئی پنشن میں 62 فیصد اضافہ کر دیا۔ ای او بی آئی پنشنرز کو 5250 کی جگہ 8500 روپے پنشن ملے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ میں لکھا ای او بی آئی کے اندر اصلاحات اور بہتری سے پنشن میں اضافہ ہوا۔ اقدام ریاست مدینہ کی جانب ایک اور قدم ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1205119211351289857 وزیر اعظم نے کہا ایک سال میں ای او بی آئی پینشن 8 ہزار 5 سو تک بڑھا دی ہے۔ اس اقدام سے ریٹائرمنٹ کے بعد پینشنرز کی سیکورٹی میں مدد ملے گی۔