Wednesday, April 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت نے اڑتیس آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے پر عملدرآمد روک دیا

حکومت نے اڑتیس آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے پر عملدرآمد روک دیا
March 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے اڑتیس آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے پر عملدرآمد روک دیا۔ نیب تحقیقات کے باعث آئی پی پیز کو ایک سو اٹھاسی ارب روپے کی ادائیگی روکنے کا فیصلہ کیا۔

نیب نے آئی پی پیز کے خلاف انکوائری کو انوسٹی گیشن میں تبدیل کر دیا، پاور ڈویژن نے تصدیق کر دی۔ نیب نے آئی پیز کیساتھ ہونیوالی معاہدوں کی تفصیلات اور دستاویز بھی طلب کر لیں۔ 92 نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق 2002 پالیسی کے مطابق 12 تھرمل آئی پی پیز کو 145 ارب روپے کی ادئیگی ہونی تھی جبکہ 26 ونڈ اور دیگر پلانٹس کو 43 ارب روپے کی ادائیگی ہونی تھی۔

حکومت نے 38 آئی پی پیز کیساتھ نئے معاہدے پر عملدرآمد کو روکتے ہوئے 188 ارب روپے کی ادائیگی روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زائد منافع کمانے والی آئی پی پیز کیساتھ ثالثی کارروائی بھی روکنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پاور ڈویژن نے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کر دی جو کل حتمی ممظوری دے گی۔