Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت مستعفی ہوگی نہ ہی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی ،صدر مملکت

حکومت مستعفی ہوگی نہ ہی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی ،صدر مملکت
December 28, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے واضح کر دیا کہ حکومت مستعفی ہو گی نہ ہی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی ۔

سینئر صحافیوں سے گفتگو میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا حکومت کے استعفے کا مطالبہ بلا جواز ہے ، دو برس سے سیاسی نظام کو عدم استحکام کا شکار کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھ اکہ  انتخابی اصلاحات پر قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے ،کب اور کس سے ڈائیلاگ کرنا ہے،وزیراعظم طے کریں گے،پی ٹی آئی حکومت کا واحد مقصد کرپشن سے پاک پاکستان ہے۔