Saturday, May 15, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت صرف انتقام پر چل رہی ہے، رانا ثناء اللہ

حکومت صرف انتقام پر چل رہی ہے، رانا ثناء اللہ
April 3, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا، حکومت صرف انتقام پر چل رہی ہے، ووٹ چوروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

ہفتہ کے روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا، کل جو سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے یہ فیصلہ اس حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ ہم نے جو ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اپنایا، ہم جو تہتر سال سے دھکے کھا رہے ہیں اسکی وجہ آئین اور قانون کا عملدرآمد نہیں ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اپنی بےاصولی پر معافی مانگے اور سینیٹ اپوزیشن لیڈر سے دستبردار ہو نہیں تو پی ڈی ایم کے ساتھ چلنا مشکل ہوجائے گا۔

منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناءاللہ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ انسداد منشیات عدالت کے جج کا تبادلہ ہونے کے باعث سماعت بغیر کاروائی 17 مئی تک ملتوی کردی گئی۔