Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت جا رہی ہے، اس کے اپنے نمائندے بھی سمجھ چکے، بلاول بھٹو

حکومت جا رہی ہے، اس کے اپنے نمائندے بھی سمجھ چکے، بلاول بھٹو
February 19, 2021

کراچی (92 نیوز) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت جا رہی ہے اور اس کے اپنے نمائندے بھی اس بات کو سمجھ چکےہیں۔

حلقہ انتخاب پی ایس 88 ملیر میں تاریخی کامیابی کے بعد عوام سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مارچ میں مارچ کریں گے، عمران نیازی کو دھاندلی سے سینیٹ میں جتانے نہیں دیں گے،۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ آئین کے مطابق الیکشن کا مطالبہ کریں تو ویڈیو سامنے آجاتی ہے، تحریک انصاف نے ہی پیسے دیئے، لیے اور ویڈیو بنائی،،، پیپلزپارٹی اوپن اور سیکرٹ بیلٹ دونوں کیلئے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کراچی میں ہو یا سانگھڑ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو عبرتناک شکست دی ہے۔