Monday, March 8, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت اور پارلیمنٹ کی سطح پر پاکستان اور کرغستان کے بہترین تعلقات ہیں ، صادق سنجرانی

حکومت اور پارلیمنٹ کی سطح پر پاکستان اور کرغستان کے بہترین تعلقات ہیں ، صادق سنجرانی
December 10, 2020

بیشکیک (92 نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا حکومت اور پارلیمنٹ کی سطح پر پاکستان اور کرغستان کے بہترین تعلقات ہیں۔

صادق سنجرانی نے بیشکیک میں شاہراہ ریشم کے ذریعے دونوں ممالک کو جوڑنے سے متعلق سیمینار سے خطاب میں کہا پارلیمنٹ میں دوستی گروپوں کو مزید فعال بنایا جا سکتا ہے۔ پارلیمانی تعلقات کے فروغ سے معاشی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون میں استحکام آئے گا۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری میں اضافے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کرغزستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان ثقافتی تبادلوں اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رابطوں کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور کرغستان نے بین الاقوامی فورمز کی سطح پر اہم بین الاقوامی امور کے حوالے سے یکساں مؤقف اختیار کیا۔