حکومتی نالائقی سے معیشت کا بیڑا غرق ہوا، رانا ثنا اللہ


حکومتی نالائقی ‏ معیشت کا بیڑا غرق ‏ رانا ثنا اللہ ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ پاکستان مسلم لیگ ن ‏ کوٹ لکھپت جیل ‏ مجرم نواز شریف ‏ آئی ایم ا یف جعلی مینڈیٹ
۳۰ مئی, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۸ شام

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے  رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے معیشت کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے ۔

کوٹ لکھپت جیل میں قید مجرم نواز شریف سے ملاقات کے لئے آئے رانا ثنا اللہ  کا کہنا تھاکہ حکمرانوں نے پاکستان کو آئی ایم ا یف کے پاس گروی رکھ دیا،

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ کے اوپر سلیکٹ وزیر اعظم نے  آئی ایم ایف کے پاس ملک گروی رکھ دیا ، آج پورا پاکستان  وزیر اعظم کی مذمت کر رہا ہے اور یہ سلسلہ چل نکلا ہے ۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اب اس حکومت کو اپنا بوریا بسترا لپیٹنا ہوگا۔

تازہ ترین ویڈیوز