حکومتی ذرائع کا آئندہ دو سے تین روز میں 40 سے 50 مسنگ پرسنز ریلیز ہونے کا دعویٰ

حکومتی ذرائع 40 50 مسنگ پرسنز ریلیز دعوی
۲۸ جون, ۲۰۱۹ ۵:۵۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت اور بی این پی کے مذاکرات میں مسنگ پرسنز سے متعلق بڑی پیش رفت ہو گئی۔ حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آئندہ دو سے تین روز میں 40 سے 50 مسنگ پرسنز ریلیز ہو رہے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مسنگ پرسنز معاملے پر پیش رفت سے اختر مینگل کو آگاہ کر دیا گیا۔

اس پر اختر مینگل کا کہنا ہے کہ مسنگ پرسنز کے معاملے پر حکومت اپنے وعدے پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ حکومت نے پہلے مرحلے میں 40 مسنگ پرسنز کا سراغ لگائے جانے کی خوشخبری دی ہے۔ انہوں نے کہا ہماری وجہ سے 40 خاندان کو بھی خوشی مل گئی تو بڑی کامیابی ہو گی۔

اختر مینگل بولے مرحلہ وار مزید مسنگ پرسنز کی بازیابی کا عمل بھی شروع ہو گا۔

تازہ ترین ویڈیوز