حکمران کشمیر کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، فضل الرحمن

حکمران، کشمیر کو ڈھال، استعمال، فضل الرحمن، لاڑکانہ، 92 نیوز
۲۵ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۰ شام

لاڑکانہ (92 نیوز) جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تمام اختیارات اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کےسپرد کر دئیے کہتے ہیں کہ حکمران کشمیر کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، انصار الاسلام پر پابندی قبول نہیں، آزادی مارچ کا شیڈول تبدیل نہیں ہوگا۔

آزادی مارچ کےروح رواں مولانا فضل الرحمن کا لہجہ مزید سخت ہوگیا، ہر سطح پر مذاکرات کےدروازے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

مولانا نے واضح کیا کہ چھاپے گرفتاریوں سے حالات بگڑیں گے ملک بھر میں لڑائی ہوگی ایک دو دن نہیں مہینے تک شاہراہیں بند رکھ سکتے ہیں۔

تلخ لہجے سخت الفاظ اورانتہائی اقدام پر سوال ہوا تو مولانا فضل الرحمن بولے جیسے حکمران ویسا موقف ہے حکمران بے رحم ہیں، اگر کچھ دن۔اور تاخیر ہوتی تو نوازشریف جان سے چلے جاتے۔

جے یوآئی سربراہ نے کہا کہ آزادی مارچ ہرصورت شروع ہوگا، ہمیں ڈرانے والے ہمارے گارڈز پر پابندی لگا رہے ہیں،

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے ملاقات سےانکار پر بھی مولانا فضل الرحمن مایوس دکھائی دئیے۔

تازہ ترین ویڈیوز