Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حمزہ شہباز کی کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

حمزہ شہباز کی کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
April 17, 2021

لاہور ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کوٹ لکھپت جیل میں شہبازشریف سے ملاقات کی، انکی خیریت دریافت کی ، سیاسی صورتحال،جاتی امراء میں متوقع آپریشن اور سٹے آرڈر کے حوالےسے تفصیلی آگاہ کیا۔

حمزہ شہباز کے ہمراہ ان کے خاندان کے دیگرافراد اور شہباز شریف کے وکلاء بھی موجود تھے ، حمزہ شہباز نے اپنے والد شہباز شریف کی خیریت دریافت کی اور جیل میں دی جانے والی طبی سہولیات سے متعلق جائزہ لیا۔
حمزہ شہباز نے شہباز شریف کو سیاسی صورتحال،جاتی امراء میں متوقع آپریشن اور سٹے آرڈر کے حوالےسے تفصیلی آگاہ کیا ، شہباز شریف نے حکومت کے اس عمل کو انتقامی کارروائی قرار دیا اور معاملہ عدالت سے حل کروانے کا مشورہ دیا ۔

شہباز شریف کاکہنا تھا جاتی امراء کی اراضی قانونی طور پر خریدی گئی اس میں کسی قسم کی کوئی بے ضابطگی نہیں ہے ، حکومت ایسے ہتھکنڈے استعمال کرکے ہمیں جھکانا چاہتی ہیں۔مسلم لیگ ن کے کارکن بھی اپنی قیادت سے یکجہتی کیلئے کوٹ لکھپت جیل کے باہرپہنچے۔