حمزہ شہباز کی احتساب عدالت کےباہرغنڈہ گردی کی مذمت کرتاہوں ، وزیر اطلاعات پنجاب



۰۶ دسمبر, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۷ دن

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی ہلڑ بازی سے متعلق کہا کہ  حمزہ شہباز کی عدالت کےباہر غنڈہ گردی کی مذمت کرتا ہوں ۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں چلنے والے کیسز حکومت کے ہاتھ میں نہیں ہوتے ، مسلم لیگ ن نے 3 سال تک باقر نجفی کی رپورٹ باہر نہیں آنے

دی ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی انویسٹی گیشن سب کے سامنے ہوگی ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اطلاعات پنجاب  نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی حیثیت سڑکوں کے بیٹھے نجومیوں سے زیادہ نہیں ہے ،جتنے جعلی اکاؤنٹس مل رہے ہیں وہ آصف زرداری کے ہیں۔



تازہ ترین ویڈیوز