Sunday, June 20, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حلیم عادل شیخ کی دو مقدمات میں ضمانت منظور

حلیم عادل شیخ کی دو مقدمات میں ضمانت منظور
March 25, 2021

کراچی (92 نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی دو مقدمات میں ضمانت منظور کرلی ۔ انہیں دونوں مقدمات میں دو ، دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی سندھ ہائیکورٹ نے  دو مقدموں میں ضمانت منظور کر لی ۔ حلیم عادل شیخ پر ضمنی انتخابات کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کے دو مقدمات  درج ہیں ۔

عدالت کی جانب سے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کی ضمانت  دو دو  لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ۔