Sunday, June 20, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حلیم عادل شیخ کو سندھ حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے کی سزا دی جا رہی ہے ، شبلی فراز

حلیم عادل شیخ کو سندھ حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے کی سزا دی جا رہی ہے ، شبلی فراز
March 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹر شبلی فراز نے کہا حلیم عادل شیخ کو سندھ حکومت کی کرپشن اور اندھیر نگری کو بے نقاب کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔

شبلی فراز نے کہا جمہوریت اور اظہار رائے کا لاگ الاپنے والے سندھ کے اپوزیشن رہنما کی آواز کو خاموش کرنا چاہتے ہیں۔ پوری سندھ حکومت اور حکومتی مشینری پی ٹی آئی کے ٹائیگر حلیم عادل شیخ کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔ وہ عمران خان کے سپاہی ہیں، کرپشن اور ناانصافی کے خلاف عمران خان کا علم پوری قوت سے تھامے رکھیں گے۔

شبلی فراز بولے آج سندھ کا انفراسٹرکچر تباہ حال جبکہ تعلیمی ادراے مویشیوں کے باڑے بن چکے ہیں۔ حلیم عادل شیخ سندھ کے عوام کی آواز بنتے رہیں گے۔