حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، فواد چودھری


۰۳ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے آزادی مارچ والوں پر تنقید کے مشتر چلاتے ہوئے کہا مارچ وہ طبقہ کر رہا تھا جس نے قیام پاکستان کی مخالفت کی، ان کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھے، آج یہ عمران خان کی اپوزیشن بن گئے ہیں۔ اس طبقے کی شکست پاکستان کے مستقبل کی کنجی ہے، انشاللہ یہ معاملہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کے لئے دو دن کی ڈیڈ لائن دینے والے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر کرسی پر بیٹھنے کو حکومت نہیں کہتے ،  تم حکمران نہیں رہے ، اب عمران خان کی رٹ ختم ہو چکی  اور ہماری شروع ہو گئی ہے ،  ہماری شرافت کا ناجائز فائدہ نہ اٹھاؤ ، حکومت کے خاتمے تک میدان میں رہیں گے ۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک تک جانا ہماری منزل نہیں ، اب آگے اور میدان میں جائیں گے ، تحریک جہد مسلسل کا نام ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز