Wednesday, June 23, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حلقہ این اے 249 ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن نے نوٹسز جاری کردیے

حلقہ این اے 249 ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن نے نوٹسز جاری کردیے
April 18, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کے حلقہ این اے 249میں ضمنی الیکشن سے پہلے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، امجد آفریدی کی مہم میں حصہ لینے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ارکان حلیم عادل شیخ اور ملک شہزاد اعوان کو نوٹسز جاری کر دیے جبکہ پی پی پی ایم پی اے نوید انتھونی کو بھی وارننگ دی گئی ہے۔

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن سے پہلے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا ،،اس بار تنازع کی وجہ بنے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ جو قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پی ٹی آئی امیدوار امجد آفریدی کی انتخابی مہم کے چلانے حلقے میں پہنچ گئے ۔

انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن ایک بار پھر حرکت میں آیا اور پی ٹی آئی کے ارکان  سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور ملک شہزاد اعوان کو وارننگ لیٹر ز جاری کردئیے جبکہ پی پی پی امیدوار قادرخان مندوخیل کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر رکن سندھ اسمبلی نوید انتھونی  کو بھی وارننگ لیٹر دیا ہے ۔

اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واوڈا کو حلقے سے نکالنے کا حکم بھی دیا تھا اور خود امجد آفریدی بھی تین نوٹسز وصول کرچکےہیں جبکہ ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی مہم چلانے شاہد خاقان  عباسی اسلام آباد سے کراچی آئے  تھے ۔