Tuesday, January 19, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حق خود ارادیت کی جدو جہد پر بہادر کشمیریوں کیساتھ ہیں ، وزیر اعظم

حق خود ارادیت کی جدو جہد پر بہادر کشمیریوں کیساتھ ہیں ، وزیر اعظم
December 10, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حق خود ارادیت کی جدوجہد پربہادر کشمیریوں کے ساتھ ہیں، حق خود اردایت کی جدوجہد پر کشمیریوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بندشوں کو چار ماہ سےزائد عرصہ ہو گیا،  مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کیا جائے، عالمی قوانین کے رکھوالے بھارت کے غاصبانہ قبضے کا نوٹس لیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ  سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر کےغیرقانونی الحاق پر بھارت کےخلاف اقدام کرے اور کشمیریوں پر پہاڑ توڑے جانے کا سلسلہ رکوایا جائے  ۔ وزیراعظم کی مقبوضہ کشمیر پر 4 ماہ سےجاری بھارتی قبضےکی مذمت بھی کی ۔