حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ کی انکوائری کمیٹی نے ملبہ پلازہ انتظامیہ پر ڈال دیا

لاہور ( 92 نیوز) حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ کی انکوائری کمیٹی نے ملبہ پلازہ انتظامیہ پر ڈال دیا، رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ کی سستی بھی آگ پھیلنے کی وجہ بنی ۔
حفیظ سنٹر میں آگ لگنے کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی، انکوئری کمیٹی نے آگ لگنے اور پھیلنے کی ذمہ داری پلازے کی انتظامیہ پر ڈال دی، رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے آگ سے نمٹنے کے لیے مناسب انتظامات نہیں کیے گئے۔
رپورٹ میں قراردیا گیا ہے کہ آگ لگنے کے بعد صورتحال کو بہتر طریقے سے قابو نہیں کیا گیا، آگ 6 بج کر 18 منٹ پر لگی لیکن فائر برگیڈ نے آگ بجھانے میں سنجیدگی سے وسائل کو بروقت استعمال نہیں کیا۔
بروقت اقدامات اور مشاورت سے کام کیا جاتا تو آگ دوسرے فلور سے آگے نہ جاتی، ریسکیو کی جانب سے آگ بجھانے کے لیے چھوٹے پائپ استعمال کیے گئے جس سے آگ کو پھیلنے کا موقع ملا۔