حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کا 976 واں عرس مبارک آج شروع ہو گا

داتا دربارکمپلیکس ہوٹلز کی سکریننگ لاہور روزنامہ 92 نیوز ‏ زائرین
۱۷ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۰ شام

 لاہور (92 نیوز) حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کا 976 واں عرس مبارک آج شروع ہو گا۔ عرس کی تقریبات تین روز جاری رہیں گی۔ داتا دربار میں چراغ روشن کر دیے گئے۔

سہ روزہ عالمی کانفرنس کے پہلے سیشن کی صدارت صوبائی وزیر اوقاف پیر سعید الحسن شاہ نے کی۔ کانفرنس کے پہلے سیشن میں تیرہ مقررین  نے مقالات جات پیش کئے۔ غروب آفتاب کے ساتھ ہی داتا دربار کے احاطے میں چراغ روشن کردیئے گئے۔ زائرین تلاوت کلام پاک اور نعت کے ہدیئے پیش کر رہے ہیں، دعائیں مانگ رہے ہیں۔ دربار پر حاضری دینے والے کہتے ہیں یہاں آکر تسکین ملتی ہے۔ داتا دربار پر عقیدت مند ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کرتے رہے۔

تازہ ترین ویڈیوز