حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو آج غسل دیا جائیگا


حضرت علی الہجویری، المعروف داتا گنج بخشؒ ، مزار اقداس ، آج ،غسل، لاہور،92 نیوز
09 ستمبر, 2019 11:36 دن

لاہور (92 نیوز) عظیم صوفی بزرگ حضرت علی الہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے مزار اقداس کو آج غسل دیا جائے گا ، 200 من عرق گلاب استعمال کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت صوبائی قیادت اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد غسل کی تقریب میں شرکت کرے گی۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اور دیگر مہمان عرق گلاب کےساتھ مزار شریف کو غسل دیں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے۔

اس موقع پر ملکی ترقی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی جائے گی۔ تقریب غسل کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔ سیکرٹری اوقاف انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز