حسن ابدال کے قریب موٹروے پر بس الٹ گئی ، 3خواتین سمیت 10افراد جاں بحق

حسن ابدال موٹروے پ‏ ‏10افراد جاں بحق ‏92 نیوز ‏ موٹر وے پر پھسلن
۱۱ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۴ شام

حسن ابدال ( 92 نیوز ) حسن ابدال کے قریب  موٹر وے پر پھسلن کے باعث بس الٹ گئی ، حادثے میں  تین خواتین سمیت 10افراد  جاں بحق جب کہ 34 زخمی ہو گئے ۔

امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو  واہ جنرل اسپتال اور ٹیکسلا اسپتال منتقل کر دیا  جب کہ دونوں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔

بد قسمت  بس سوات سے لاہور آرہی تھی کہ  حسن ابدال کے قریب پھسلن کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی اور الٹ گئی ۔

تازہ ترین ویڈیوز