حسان نیازی دوسرے چھاپے میں بھی پولیس کی گرفت میں نہ آسکے


حسان نیازی، دوسرے چھاپے، پولیس، گرفت میں نہ آسکے، لاہور، 92 نیوز
۱۴ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱:۵۲ شام

لاہور (92 نیوز) وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے دوسرا چھاپہ رائیونڈ کی نجی سوسائٹی میں مارا پراس مرتبہ بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

سانحہ پی آئی سی میں مطلوب حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے رائیونڈ کی نجی سوسائٹی میں چھاپہ مار ا گیا، چھاپے کے دوران خواتین پولیس اہلکار بھی موجود تھیں تاہم کچھ ہاتھ نہ آسکا۔

بیرسٹر حسان اللہ نیازی چوتھے روز بھی قانون کی گرفت میں نہ آسکا۔ وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟۔ پولیس موبائل کو آگ لگانے والا حسان اللہ نیازی اب تک قانون کی پہنچ سے دور کیوں ہے؟، حکومت حسان اللہ نیازی کی گرفتاری کا اعلان تو کر رہی ہے مگر پولیس ملزم تک کیوں پہنچ نہیں پا رہی؟ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے۔

گذشتہ روز بھی لاہور پولیس کے انویسٹی گیشن ونگ نے بیرسٹر حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ ماراتھا تاہم حسان نیازی گھر پر نہ ہونے کے باعث گرفتار نہ ہو سکے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

بیرسٹر حسان نیازی وزیراعظم عمران خان کے بھانجے اور تجزیہ کار حفیظ اللہ خان نیازی کے بیٹے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز