حج 2020 مزید مہنگا ہو گیا


۲۵ جنوری, ۲۰۲۰ ۸:۵۷ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) اللہ عزوجل کے گھر کی زیارت غریب عوام کےلیے خواب بن گئی، حج  2020مزید مہنگا ہو گیا ،  سعودی عرب نے 410 ریال کی اضافی فیس لاگو کردی۔پاکستانیوں کو اب حج کی ادائیگی کیلئے تقریباً ساڑھے 5لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔

اللہ کے گھر کی زیارت غریب عوام کےلیے خواب بن گئی ،  مزید مہنگا ہوگیا ، سعودی عرب نے 410 ریال کی اضافی فیس لاگو کردی۔

عازمین کو 300ریال ویزہ فیس اور 110ریال انشورنس کی مد میں ادا کرنا ہوں گے،پاکستانی روپوں میں رقم 16 ہزار  بنتی ہے جس کے بعد حج پیکج ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے زائد ہوگیا،وزارت مذہبی امور نے اضافہ حج پیکج میں شامل کردیا ۔

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے ویزہ  اور انشورنش فیس ختم کرنے کی درخواست کی تھی ، جس کو سعودی حکومت نے مسترد کردیا، مؤقف اپنایا کہ فیس کااطلاق صرف پاکستان نہیں  دنیا کےتمام اسلامی ممالک پر ہوگا۔

دوسری طرف ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی  حج اخراجات میں کمی کےلیے سعودی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز