حج پالیسی 2020 آج کابینہ سے منظوری کے لئے پیش کی جائے گی


حج ، محدود ، آپشن ، زیرغور ، وفاقی وزیر ، مذہبی امور
10 فروری, 2020 10:21 شام

اسلام آباد (92 نیوز) حج پالیسی 2020 آج کابینہ سے منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔ سمری 92 نیوز کو موصول ہو گئی۔

نائنٹی ٹو نیوز کو موصول سمری کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کےلئے حجاز مقدس جائیںنگے۔ گورنمنٹ اور پرائیویٹ حج اسکیم کے مابین حج کوٹے کی تقیسم کی شرح 60 اور 40 فیصد ہو گی۔ سعودی عرب سے اضافی کوٹہ ملنے کی صورت میں بھی شرح 60 اور 40 فیصد ہو گی۔

سمری کے مطابق شمالی ریجن کا حج پیکج بل 5 لاکھ 50 ہزار 200 روپے جبکہ جنوبی ریجن کے لئے مجوزہ حج 5 لاکھ 42 ہزار 200 روپے ہو گا۔ عازمین کے لئے قربانی کے اخراجات 24 ہزار 200 روپے اختیاری پیکج کے علاوہ ہونگے۔

اسی طرح سرکاری اسکیم کے تحت کل نشستوں کا ڈیڑھ فیصد ہارڈ سپ کے لئے مخصوص کیا جائیگا۔ 70 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کے لئے محرم و مددگاروں سمیت 10 ہزار نشستیں مخصوص کی گئی ہیں۔

سمری کے مطابق گزشتہ 3 سال سے قرعہ اندازی میں ناکام درخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائیگا۔ پہلی بار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے ایک ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ اگر بیرون ملک پاکستانیوں کی درخواستیں ایک ہزار سے زائد موصول ہوئیں تو قرعہ اندازی کی جائے گی۔

ای آو بی آئی اور ورکرز ویلفئیر فنڈ کے تحت ملازمین کے لئے 500 نشستیں مخصوص کی گئی ہیں۔ اسی طرح حج بدل، نفل حج کے لئے 2015 اور اسکے بعد سے سرکاری حج نہ کیا ہو درخواست دے سکیں گے۔

سمری کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ کے علاوہ کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سے روڈ مکہ منصوبہ شروع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور وزیر اعظم سے ائیر لائن کے کرایوں میں کمی اور سعودی حکومت سے ٹیکسوں میں کمی کا معاملہ اٹھانے کی سفارش کرے گی۔ وزیر اعظم کی مداخلت سے پیکج 5 لاکھ سے 5 لاکھ 20 ہزار تک ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز