حج درخواستوں کی وصولی کا باقاعدہ آغاز کل سے ہوگا


حج درخواستوں ، وصولی ، باقاعدہ آغاز کل ، وزارت مذہبی امور ، اسلام آباد ، 92 نیوز
۲۴ فروری, ۲۰۲۰ ۱:۱۷ شام

اسلام آباد (92 نیوز) عازمین حج متوجہ ہوں، کل سے حج درخواستوں کی وصولی کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

وزارت مذہبی امور نے حج 2020 کی درخواستوں کی وصولی کیلئے نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔ تمام مجاز بینکوں کو اطلاع کردی گئی۔ کابینہ سے ایک اہم نقطہ کی عدم منظوری کے باعث پہلی تاریخ میں التواء کیا گیا تھا۔

حج درخواست فارم 25 فروری سے 6 مارچ تک وصول و جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ بغیر کسی تعطیل 6 مارچ تک جاری رہے گا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو بھی حج فارم وصول کئے جائیں گے، حج درخواست فارم کو کمیوٹرائزڈ اور آسان بنایا گیا ہے، حج درخواست فارم سے حلف نامہ ختم نہیں کیا گیا اس پر درخواست گزار دستخط کرے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.