Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حاملہ لیڈی ڈاکٹر پر تشدد، سی سی ٹی وی سے وکلاء کی شناخت ہو گئی

حاملہ لیڈی ڈاکٹر پر تشدد، سی سی ٹی وی سے وکلاء کی شناخت ہو گئی
December 14, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وکلاء کی جانب سے پی آئی سی میں  8 ماہ کی حاملہ لیڈی ڈاکٹر پر تشدد کے واقعے میں ڈاکٹر فضا نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے حملہ کرنیوالے وکلاء کی شناخت کر  لی ۔ لیڈی ڈاکٹر فضاء نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا ۔   دوسری جانب لاہور میں وکلاء گردی کے خلاف راولپنڈی کے ڈاکٹروں کا احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، ہولی فیملی اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے احتجاجی ریلی نکالی ، کہا حکومت ناکام ہوچکی، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پرحملے میں ملوث وکلاء پر ملٹری کورٹس میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا۔ شہرکے تینوں الائیڈ اسپتالوں کے ینگ ڈاکٹرز نے ہولی فیملی اسپتال میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ، نعرے لگائے۔ پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسز نے بھی ساتھ دیا ، ڈاکٹرز نے الزام عائد کیا کہ وکلاء حقیقت پر پردہ ڈالنے کےلیے عدالتوں کا بائیکاٹ کررہے ہیں ، ہیلتھ پروٹیکشن بل جلد نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ احتجاجی ریلی کے پیش نظرپولیس کی بھاری نفری بھی ہولی فیملی اسپتال میں تعینات تھی۔