حالات کا تقاضا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس روزانہ منعقد کیا جائے ، شہباز شریف


حالات ، تقاضا ، مشترکہ مفادات کونسل ، اجلاس ، روزانہ، منعقد ، شہباز شریف
۰۱ اپریل, ۲۰۲۰ ۲:۴۰ شام

 لاہور (92 نیوز) صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا حالات کا تقاضا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر منعقد کیا جائے۔

شہباز شریف نے کہا دو دن میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں یکدم اضافہ شدید پریشانی کا باعث ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد سیکڑوں سے ہزاروں میں تبدیل ہونا سنگین صورتحال کا اعلان ہے۔

انہوں نے کہا ڈاکٹرز، نرسز، طبی عملے اور صوبوں کو حفاظتی لباس، دیگر ضروری سامان کی ہنگامی بنیادوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔ جب تک حکومت کورونا کے ”ٹرینڈ“ کو سمجھے گی، بہت دیر ہو چکی ہو گی۔ صوبوں کو نظرانداز کیا جانا مجرمانہ عمل اور بے حسی کی انتہائی ہے۔ صوبوں کو وسائل کی فراہمی اور ان کی تقسیم کے طریقہ کار پر تاحال وضاحت نہیں۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا فروری میں اسلام آباد سمیت تمام صوبوں نے حفاظتی لباس مانگا تھا لیکن وزیراعظم نے انکار کر دیا۔ افسوس وزیراعظم اور ان کی ٹیم اب تک یہ بنیادی کام بھی نہیں کر پائی۔ فروری میں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت کو 2.5 ارب روپے مل جاتے تو حالات آج اتنے خراب نہ ہوتے۔ صوبے دہائی دیتے رہ گئے، وزیراعظم اور ان کی کابینہ نے ضروری اشیاء کی منظوری نہ دے کر مجرمانہ غفلت کی۔ لاک ڈاؤن اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.