Friday, December 4, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جے یو آئی کاپلان بی ، چمن ، جیکب آباد میں سڑکیں بلاک کر دیں

جے یو آئی کاپلان بی ، چمن ، جیکب آباد میں سڑکیں بلاک کر دیں
November 13, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز ) جے یو آئی نے پلان بی پر عملدرآمد شروع کر دیا، چمن اور جیکب آباد میں سڑکیں بلاک کر دیں، حکومت نے بھی نمٹنے کیلئے کمر کس لی ،  لاہور پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ۔ جے یو آئی نے پلان بی  پر عملدرآمد شروع کر دیا ، کارکنوں نے  قلعہ عبداللہ میں جمعیت علمائے اسلام اور پشتونخوا میپ کے کارکنوں نے کوئٹہ چمن شاہراہ کو  ٹریفک کیلئے بند کردیا، شاہراہ کی بندش سےٹریفک کی روانی بری طرح متاثر رہی ، بڑی تعداد میں گاڑیاں اور مسافر پھنس کر رہ گئے ، جیکب آباد میں بھی جے یو آئی کے کارکنوں نے دھرنا دے دیا۔ ذرائع کے مطابق پلان بی کا اقاعدہ آغاز کل سے ہوگا ،  ذرائع کے مطابق جے یو آئی نے ملک کے پانچ بڑے شہروں میں احتجاج کی منصوبہ بندی کررکھی ہے، سندھ، پنجاب خیبرپختونخوا شاہراہوں پر بھی دھرنے ہونگے۔ ادھر حکومت نے بھی مولانا کے پلان بی سے نمٹنے کیلئے کمر کس لی ، لاہور پولیس کے افسروں اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں  ۔ ملتان میں پولیس الرٹ ہے ، جہلم میں بھی مختلف مقامات پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ادھر ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ پلان بی سے متعلق ہماری حکمت عملی تیار ہے ، قومی شاہراہوں کو بند کیا گیا تو کارکنوں سے  مذاکرات کئے جائینگے ، کوشش ہوگی رکاوٹوں سے عوام کو تکلیف نہ پہنچے ۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی  فردوس عاشق اعوان نے مولانا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہمولانا فضل الرحمٰن  کا پلان بی سیاسی بدحواسی کا پلان ہے ،  مولانا کو سمجھ نہیں آرہی وہ کیا کریں؟ ،ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے سارے پلان ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا جمہوری اور عوامی پلان سامنے لائیں، پلان بی کے تحت کوئی ایسا غیر ذمہ دارانہ اقدام نہ اٹھائیں جو آپ کی سیاسی عبرت کا باعث بن جائے۔

رابطہ کیجیے