Monday, March 8, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جے یو آئی میں اختلافات، مولانا شیرانی، حافظ حسین، گل نصیب اور مولانا شجاع کی بنیادی رکنیت ختم

جے یو آئی میں اختلافات، مولانا شیرانی، حافظ حسین، گل نصیب اور مولانا شجاع کی بنیادی رکنیت ختم
December 25, 2020

پشاور (92 نیوز) جے یو آئی کے رہنماؤ ں کو مولانا فضل الرحمان سے اختلاف کرنا بھاری پڑ گیا۔ مولانا شیرانی، حافظ حسین احمد، گل نصیب خان اور شجاع الملک پارٹی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جے یو آئی نے چاروں رہنماؤں کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔

آئینہ اُن کو دکھایا تو برا مان گئے!، مولانا کیخلاف بات کرنے والے پارٹی کا ساتھ گنوا بیٹھے۔

جمعیت علماء اسلام کی پارٹی ڈسپلنری کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے چار اراکین کی بنیادی رکنیت ختم کر دی اور انہیں پارٹی سے نکال دیا ہے۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق کمیٹی نے مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب خان اور مولانا شجاع الملک کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔

ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ سائیں عبدالقیوم ہالیجوی کی ہدایت پر پارٹی جلد بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

صرف یہی نہیں بلکہ دیگر رہنماوں کو بھی خبردار کردیا گیا کہ اگر اِن چار رہنماوں کے ساتھ کسی پروگرام میں شرکت کی تو اُن کی رکنیت بھی جائے گی۔

چاروں میں سے کوئی رہنماء اپنے معاملے کی وضاحت کرتا ہے اور اپنے اقدام کی معافی مانگتا ہے تو کمیٹی اپنا فیصلہ کرنے میں بااختیار ہوگی۔

حافظ حسین احمد نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں برس پڑے، کہتے ہیں پارٹی بیانیے کے خلاف بولنے والوں کو بھی رکنیت منسوخی کی وارننگ دیدی گئی۔ مولانا فضل الرحمٰن نے جے یو آئی کو اپنی جائیداد سمجھ لیا،، فیصلوں کی خلاف ورزی وہ خود کر رہے ہیں۔