جے یو آئی ف کی آزادی مارچ کیلئے تیاریاں جاری، پارٹی کے رضا کار بھی اِن ایکشن


جے یو آئی ف ، آزادی مارچ ، تیاریاں ، جاری، پارٹی ، رضا کار ، اِن ایکشن
۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۵ شام

اسلام آباد (92 نیوز) جے یو آئی ف کی آزادی مارچ کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ پارٹی کے رضا کار بھی اِن ایکشن ہوں گے۔ زمینی راستے بند کئے گئے تو دریا کے ذریعے منزل پر پہنچیں گے۔

جے یو آئی ف کے کارکن ہر صورت اسلام آباد تک آزادی مارچ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ حکومت کی طرف سے زمینی راستوں کی ممکنہ بندش کی صورت میں کشتیوں پر دریائے سندھ پار کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ رضاکاروں نے مشقیں بھی شروع کر دیں۔

جے یو آئی ف کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ زمینی راستے بند کئے گئے تو دریا کے راستے سے جائیں گے، انہیں اپنے لیڈر کی کال پر اسلام آباد پہنچنے کیلئے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

ادھر وفاقی پولیس نے مظاہرین سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ اینٹی رائٹس یونٹ نے پولیس لائن میں ٹریننگ لی۔ جوانوں نے مجمے کو کنٹرول کرنے اور اپنی حفاظت یقینی بنانے کی مشقیں کیں۔

جے یوآئی ف کے آزادی مارچ کے پیش نظر وفاقی پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں چھٹی آئی جی خود منظور کریں گے، آئی جی اسلام آباد نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تازہ ترین ویڈیوز