Wednesday, November 25, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جے یو آئی ف کا کراچی میں حب ریور روڈ پر دھرنا تیسرے روز میں داخل

جے یو آئی ف کا کراچی میں حب ریور روڈ پر دھرنا تیسرے روز میں داخل
November 16, 2019 03:24 pm

 کراچی (92 نیوز) جے یو آئی ف کا کراچی میں حب ریور روڈ پر دھرنا تیسرے روز میں داخل ہو گیا۔ ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔ حکمت عملی کے تحت دھرنے کیلئے دن کے اوقات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ گرمی کی فکر ہے نہ سردی کی پرواہ ہے۔ کارکنان کے حوصلے بلند ہیں۔ کہتے ہیں جب تک قیادت کا اگلا حکم نہیں ملتا، دھرنا جاری رہے گا۔ گزشتہ روز موچکو  تھانے میں جے یو آئی ف سندھ کی قیادت کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔ ادھر جے یو آئی (ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر آزادی مارچ پلان بی کے تحت نوشہرہ میں حکیم آباد کے مقام پر جی ٹی روڈ تیسرے روز بھی بند ہے۔ جے یوآئی کے کارکن جی ٹی روڈ پر دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔ بارش اور سردی کے باعث تیسرے روز دھرنے کے شرکاء کی تعداد کم ہے تاہم  پشاور اسلام آباد جی ٹی روڈ ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند ہے۔ حکیم آباد میں تین روز سے جاری دھرنے کے باعث تاجربرادری کاروبار متاثر ہونے پر سراپا احتجاج ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر کارکن نئی ہدایات تک روزانہ جی ٹی روڈ پر دھرنا دیں گے۔

رابطہ کیجیے