جی 20 سمٹ ، چینی صدر کا صاف اور متوازن تجارتی ماحول کا مطالبہ

امریکا چینی درآمدات ٹیرف عائد رضا مند
۲۸ جون, ۲۰۱۹ ۵:۱۶ شام

 اوساکا (92 نیوز) جاپان کے شہر اوساکا میں ہونے والے جی 20 سمٹ میں چینی صدر نے صاف اور متوازن تجارتی ماحول کا مطالبہ کر دیا۔

جاپان کے شہر اوساکا میں بیس عالمی طاقتوں کا دو روزہ اجلاس شروع ہوگیا جس میں انیس ممالک اور یورپی یونین سمیت  اقوام متحدہ اور آئی ایم ایف کے سربراہان بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں امریکا چین تجارتی تنازع، خلیج کی کشیدہ صورتحال اور موسمیاتی تبدیلیوں سمیت اہم امور پر بحث کی جائے گی۔

چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے خطاب میں دنیا میں صاف اور متوازن تجارتی ماحول پیدا کرنے کا مطالبہ کیا۔ پہلے روز میزبان جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خطاب کیا۔

جی ٹونٹی سمٹ میں شامل رہنماؤں کے گروپ فوٹو کے موقع پر امریکی صدر نے چینی ہم منصب سے مصافحہ بھی کیا جو میڈیا پر خوب زیربحث رہا۔

اجلاس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات بھی ہوئی جس میں ایران، شام، وینزویلا اور یوکرائن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کی سائیڈ لائن پر بِرکس ممالک کے سربراہان کی میٹنگ بھی ہوئی جس میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ نے شرکت کی۔

تازہ ترین ویڈیوز