Wednesday, November 25, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

جہلم کے علاقے کالا گجراں کا رضا خان مسیحا کا منتظر

جہلم کے علاقے کالا گجراں کا رضا خان مسیحا کا منتظر
November 21, 2020 11:09 pm

جہلم (92 نیوز) جہلم کے علاقے کالا گجراں کا رہائشی رضا خان کنبے کا واحد کفیل ہے، دوسال پہلے دل اور سانس کی تکلیف نے اسے چارپائی پر لگا دیا، بیمار شہری خاندان کا پیٹ پالنے اور علاج کے لیے کسی مسیحا کا منتظر ہے۔

کالا گجراں کا رہائشی رضا خان بیماری کے باعث بے بسی کی تصویر بن گیا ۔ دو برس قبل رضاخان کا بیٹا اور بہو حادثے میں چل بسے تھے ، بیوی اور پانچ پوتے پوتیوں کے ساتھ کرائے کے گھر میں رہنے والا رضا خان دل اور سانس کی تکلیف کی وجہ سے کوئی کام کرسکتا ہے نہ  اس کے پاس علاج کے لیے  کوئی جمع پونجی ہے ۔

  رضا خان  کے پوتوں اور پوتیوں کو تعلیم حاصل کرنے کا بہت شوق ہے مگر غربت کی وجہ سے وہ تعلیم سے محروم ہیں ، رضا خان اور اہل خانہ نے مخیر حضرات اور حکومت سے مالی مدد کی اپیل کی ہے تاکہ خاندان کا پیٹ پالنے کے ساتھ ساتھ وہ اپنا علاج اور بچوں کو تعلیم بھی دلوا سکے۔

Contact Details