جہلم ، باپ کے تشدد سے بچہ جاں بحق ، بیٹی زخمی

جہلم ‏ باپ کے تشدد ‏ بچہ جاں بحق ‏ بیٹی زخمی ‏ ‏92 نیوز سفاک باپ ‏ باپ جلاد بن گیا
۲۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۵ شام

جہلم ( 92 نیوز) جہلم میں سفاک باپ جلاد بن گیا ، اپنی دوسری بیوی سے مل کر  ملزم نے اپنے معصوم بیٹے اور بیٹی کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اپنے باپ کے بد ترین  تشدد اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے   دوسری جماعت کا طالبعلم  بچہ جاں بحق ہو گیا جب کہ چھوٹی چار سالہ بیٹی  بری طرح زخمی ہے ۔

واقعے کے بعد ملزم واقعہ سے فرار ہو گیا جب کہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔ادھر اطلاع ملنے پر بچوں کی سگی ماں کرب سے نڈھال ہے جس نے حکام بالا سے  مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے کڑئی سے کڑئی سزا دی جائے ۔

تازہ ترین ویڈیوز