Saturday, June 19, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جہانگیر ترین پھر سرگرم، آج لاہور میں ہم خیال گروپ کا اجلاس طلب کرلیا

جہانگیر ترین پھر سرگرم، آج لاہور میں ہم خیال گروپ کا اجلاس طلب کرلیا
May 18, 2021

لاہور (92 نیوز) جہانگیر ترین ایک بار پھر سرگرم ہو گئے، پاور شو کا فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے آج لاہور میں ہم خیال گروپ کا اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نئے ارکان بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے انصاف کی فراہمی کے لئے کئے جانے والے وعدے کا جائزہ لیا جائے گا۔ بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ایف آئی اے کی جانب سے جہانگیر ترین کےخلاف قائم مقدمات سے متعلق رپورٹ کی ذمہ داری وزیر اعظم نے بیرسٹر علی ظفر کو دی تھی۔

ذرائع نے بتایا لاہور میں ہونے والے اجلاس میں نئے ارکان بھی شریک ہونگے، جہانگیر ترین کی جانب سے گروپ ارکان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔