Sunday, June 20, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جہانگیرترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں توسیع

جہانگیرترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں توسیع
April 10, 2021

لاہور (92 نیوز) جہانگیر ترین اور علی ترین کی مختلف مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی گئی، جہانگیر ترین بائیس ایم پی ایز اور آٹھ ایم این ایز کے ساتھ عدالت پہنچے، میڈیا سے گفتگو میں کہا ان کے خلاف کسی کے کہنے پر کارروائی ہورہی ہے۔

جہانگیر ترین، علی ترین اور دیگر سیشن اور بینکنگ عدالت میں پیش ہوئے، 22 ارکان صوبائی اسمبلی اور 8 ارکان قومی اسمبلی بھی جہانگیر ترین کے ساتھ عدالت آئے۔

جہانگیر ترین کے وکیل نے عدالت سے عبوری ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی، جس کو منظور کرکے ہوئے عبوری ضمانت میں 22 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔

منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ عدالت نے جہانگیر ترین اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع کر دی۔

میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے الزام لگایا کہ ان کے خلاف کسی کے کہنے پر کارروائی کی جارہی ہے، عدالت جب بھی بلائے گی پیش ہوں گے۔

راجہ ریاض نے جہانگیر ترین کو ٹارگٹ کرنے کا الزام لگایا اور ان کا ساتھ دینے کا عزم دہرایا۔

رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے کسی علیحدہ گروپ یا فاروڈ بلاک بنائے جانے کا تاثر یکسر مسترد کردیا۔

صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال نے کہا پارٹی کو کمزور کرنے والے ملک کو بھی کمزور کرنا چاہتے ہیں۔