Saturday, June 19, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جھنگ کا ایک ہیئر ڈریسر دس قینچیوں کی مدد سے نوجوانوں کی کٹنگ کرنے میں مصروف

جھنگ کا ایک ہیئر ڈریسر دس قینچیوں کی مدد سے نوجوانوں کی کٹنگ کرنے میں مصروف
May 6, 2021

جھنگ (92 نیوز) وقت کے بدلتے انداز نے فیشن کی دنیا کے ڈھنگ بھی بدل دیئے ۔ جھنگ کا ایک ہیئر ڈریسر دس قینچیوں کی مدد سے نوجوانوں کی کٹنگ کرنے میں مصروف ہے۔

عام طور پر بالوں کی تراش خراش کیلئے ایک قینچی ہی استعمال ہوتی ہے لیکن جھنگ کا یہ ہیئر ڈریسر ایک ساتھ دس قنچیاں ہاتھ میں رکھ  کر کٹنگ کئے جا رہا ہے جو دیکھنے اور سننے والوں کے لیے حیران کن ہے۔

دس قینچیوں سے ایک ساتھ کٹنگ اور بالوں کے نت نئے ڈیزائن بنانے والے اس ہیئر ڈریسر کی شہرت سن کر شہر بھرسے نوجوان یہاں آ کر اپنی پسندیدہ کٹنگ کروا رہے ہیں۔

چھوٹے بچے اور نوجوان بالوں کے مختلف ڈیزائن بنوا کر منفرد نظر آنے کیلئے کٹنگ کے اس نئے انداز کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔