جھنگ شہر میں سیوریج کا ناقص نظام شہریوں کیلئے اذیت بن گیا


Jhang
24 ستمبر, 2020 10:35 دن

جھنگ ( 92 نیوز) جھنگ شہرمیں سیوریج کا ناقص نظام شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرنے لگا ، مختلف علاقوں میں عرصہ دراز سے جمع گندا پانی موذی بیماریوں کا موجب بن رہا ہے۔

پنجاب کے قدیم ترین ضلع جھنگ  میں سیوریج کے بدحال نظام نے مکینوں کی مشکلات بڑھا رکھی ہیں ۔  گوجرہ روڈ، ٹوبہ روڈ،سرگودھا روڈ،لاری اڈہ،پرانا چنیوٹ روڈ سمیت بیشتر علاقوں میں سیوریج کا گندہ پانی جمع ہےجس کے باعث ایک طرف شہریوں کا گزرنا محال ہے،تو دوسری جانب ان علاقوں میں موذی امراض بھی تیزی سے پھیل رہے ہیں،ناقص سیوریج سسٹم سے تنگ شہری، منتخب نمائندوں اور میونسپل کارپوریشن حکام کی کارکردگی سے نالاں دکھائی دیتے ہیں ۔

سیوریج کا پانی زیر زمین پینے کے صاف پانی کو بھی متاثر کر رہا ہے جس سے ہیپاٹائٹس،گیسٹرو سمیت دیگر بیماریوں کا پھیلاؤ دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔

طویل عرصے سے حل طلب ناقص سیوریج سسٹم کے مسئلے پر اب شہریوں کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہونے کو ہے ۔

خستہ حال سیوریج نظام شہریوں کے لیے وبال جان بن چکا، متعلقہ ادارے اور سیاست کے ستارے الیکشن جیتنے کے بعد سے تاحال عوام کی نظروں سے اوجھل ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز