جوہر ٹاؤن میں ڈاکو سیلز مین سے ساڑھے 20 لاکھ روپے چھین کر فرار

جوہر ٹاؤن ‏ سیلز مین ‏ ‏92 نیوز
۲۳ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۰ دن

لاہور ( 92 نیوز) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن  میں ڈکیتی کی واردات  کے دوران ، موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہزاد نامی سیلز مین سے ساڑھے بیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ،ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز کو مل گئی۔

پولیس کے مطابق شہزاد نامی سیلز مین ساڑھے بیس لاکھ روپے کی رقم بنک میں جمع کرانے جا رہا تھا کہ پیچھے سے آتے ہوئے دو موٹر سائیکل سواروں نے اس کی موٹر سائیکل روکی جس کے بعد ایک  ڈاکو شہزاد کی موٹر سائیکل پر اس کے پیچھے بیٹھ گیا اور ڈرانے دھمکانے کے بعد بیس لاکھ روپے کیش والا بیگ چھین کر فرار ہو گیا۔

فوٹیج میں  ڈاکوؤں کو  با آسانی فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے ، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ  درج کرلیا۔

تازہ ترین ویڈیوز