Monday, March 8, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری ، واشنگٹن میں سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت

جوبائیڈن کی  تقریب حلف برداری ، واشنگٹن میں سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت
January 15, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی 20 جنوری کو تقریب حلف برداری ہے۔ دارالحکومت واشنگٹن میں سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دیئے گئے۔

شہر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ 20 ہزار سے زائد نیشنل گارڈ متحرک ہیں۔ سربراہ واشنگٹن پولیس کا کہنا ہے کیپٹل ہل پر حملے کے بعد سے واشنگٹن کو بڑے سکیورٹی خطرات کا سامنا ہے۔

ادھر صدر ٹرمپ نے حامیوں کو پر امن رہنے کی اپیل کر دی۔ ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا امریکی متحد اور تشدد سے دور رہیں۔ عوام جذبات پر قابو رکھیں ۔ تشدد کا کسی بھی صورت میں کوئی جواز نہیں۔ کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔