جواہر لعل نہرو یونیورسٹی پر بی جے پی غنڈوں کے حملے کیخلاف بھارت بھر میں مظاہرے


جواہر لعل نہرو ‏ یونیورسٹی ‏ بی جے پی ‏ نئی دہلی ‏ ‏92 نیوز بھارتی میڈیا ‏
۰۶ جنوری, ۲۰۲۰ ۱:۰۱ شام

نئی دہلی ( 92 نیوز) جواہر لعل نہرو پر بی جے پی کے غنڈوں کے حملے کیخلاف بھارت بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں کالجز کے طالب علموں رات دیر گئے گیٹ آف انڈیا پر جمع ہو گئے اور صبح تک احتجاج کیا ،  طلبا جواہر لعل نہرو پر حملہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے رہے۔

پونے میں بھی فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹیوٹ آف انڈیا کے طالب علموں نے ہاتھوں میں مشعلیں اٹھا کر احتجاج کیا ، دوسری جانب دہلی پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف ایک مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

کچھ نقاب پوش حملہ آوروں کی نشاندہی کر لی ہے۔ حملے میں زخمی 34 استاتذہ اور طلبا اسپتال میں ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز