Sunday, March 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جواد ظریف کا ایران پر ٹرمپ دور میں عائد پابندیاں غیرمشروط طور پر ختم کرنیکا مطالبہ

جواد ظریف کا ایران پر ٹرمپ دور میں عائد پابندیاں غیرمشروط طور پر ختم کرنیکا مطالبہ
January 23, 2021

تہران (92 نیوز) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ایران پر ٹرمپ کے دور میں لگائی گئی پابندیاں غیر مشروط طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا امریکی جریدے فارن افیئرز میں مضمون شائع ہوا، جس کے ذریعے انہوں نے امریکا کی نئی انتظامیہ کو پیغام دیا ہے، کہ ایران پر ٹرمپ کے دور میں لگائی گئی پابندیاں غیر مشروط طور پر ختم کردینی چاہئیں۔

انہوں ںے کہا، ایران پر پابندیاں ختم کرنے سے 2015 کے نیوکلیئرمعاہدے کو بچایا جاسکتا ہے، یہ سب واشنگٹن کی نئی انتظامیہ پر ہے کہ وہ ٹرمپ کی ناکام پالیسیوں پر عمل کرے یا نیا لائحہ عمل اپنائے، اگر امریکا نے بہتر پیش رفت نہ کی تو یہ موقع بھی ضائع ہو جائے گا۔