جنگجوؤں کی جانب سے حملے کی اطلاع ملی تو پیشگی کارروائی سے گریز نہیں کیا جائیگا، مارک ایسپر


جنگجوؤں ، حملے ، اطلاع ، پیشگی ، کارروائی ، گریز ، مارک ایسپر
۰۳ جنوری, ۲۰۲۰ ۹:۵۳ دن

 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ اگر ایران یا اس کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کی جانب سے ممکنہ حملے کی خفیہ رپورٹ ملی تو امریکی افواج کے تحفظ کیلئے پیشگی کارروائی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کی جانب سے مزید اشتعال انگیزی کی توقع ہے۔ اگر ان گروہوں نے کوئی حملہ کیا تو پچھتائیں گے۔

اس موقع پر مارک ایسپر نے عراقی حکومت سے امریکی اور اتحادی افواج کی حفاظت کیلئے ’’ ڈو مور‘‘ کا مطالبہ بھی کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز