Wednesday, January 20, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات کی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات، ق لیگ میں شمولیت کا اعلان

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات کی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات، ق لیگ میں شمولیت کا اعلان
November 28, 2020

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سےمعروف سیاسی شخصیات اور وہاڑی سے ن لیگ کی سابق ایم پی اے فرح منظور بلوچ رند نے ملاقات کی ، ملاقات کرنے والوں نے مسلم لیگ ق کی قیادت پر اعتماد کااظہارکرتے ہوئے ساتھ چلنے کااعلان کردیا۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنا اور عوامی مسائل کا حل ہماری سیاست کا مقصد ہے، ہمارے دور میں جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کیلئے خصوصی پیکیج دئیے گئے، ان کامزید کہناتھا کہ جنوبی پنجاب میں پارٹی کو فعال بنانے کیلئے تنظیم سازی کا عمل جاری ہے، عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے کارکنوں کو آگے لایا جائے گا۔

سابقہ ایم پی اے فرح منظورکاکہنا تھا کہا چودھری صاحبان کی قائدانہ صلاحیتوں سے متاثر ہو کر پاکستان مسلم لیگ ق میں شامل ہوئے ہیں، ہم محب وطن لوگ ہیں اسی لیے ملک توڑنے والوں کو چھوڑ کر ملک کو جوڑنے والوں کے قافلے میں شامل ہوگئے ہیں۔