جنوبی وزیرستان کے علاقے طیارزہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، ایک اور دہشتگرد منطقی انجام کو پہنچ گیا

February 26, 2021
راولپنڈی (92 نیوز) جنوبی وزیرستان کے علاقے طیارزہ میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا۔ ایک اور دہشتگرد منطقی انجام کو پہنچ گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ انتہائی مطلوب اور خطرناک دہشتگرد نورستان بڑی دہشتگرد کارروائیوں کا ماسٹرمائنڈ اور 50 فوجی اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔ دھماکا خیز مواد کی تیاری کا ماہر اور دہشتگردوں کا تربیت کار تھا۔