Wednesday, January 20, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم توقعات کے خلاف کھیلی ، ہیڈ کوچ مکی آرتھر

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم توقعات کے خلاف کھیلی ، ہیڈ کوچ مکی آرتھر
February 8, 2019
 لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم توقعات کے خلاف کھیلی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ میں ناکامی پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر پریشان نظر آئے۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا سرفراز احمد اور ٹیم مینجمنٹ میں ہم آہنگی ہے۔ سرفراز وکٹوں کے پیچھے غیر معمولی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ ان کی بیٹنگ میں بہتری پر کام جاری ہے ۔ کوچ کا کہنا تھا  سرفراز احمد نے معافی مانگ لی ، انہیں  سزا بھی ہو گی اب آگے بڑھنا ہو گا۔ ورلڈ کپ کے بارے میں  ٹیم سلیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا بہت سے معاملات پر میں اور انضمام متفق ہیں۔ انگلینڈ کے دورے کے لیے منتخب ہونے والی ٹیم ہی ورلڈ کپ کھیلے گی۔ پاکستان سپر لیگ  کو بہترین ایونٹ قرار دیتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا پی پی ایس ایل ایک بہترین ایونٹ ہے۔ پی ایس ایل سے بہت سے اچھے کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔