جنوبی افریقہ کی سیاہ فام حسینہ زوزبینی تنزی مس یونیورس منتخب


جنوبی افریقہ، سیاہ فام حسینہ، زوزبینی تنزی، مس یونیورس منتخب، اٹلانٹا، 92 نیوز
۱۰ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۹ دن

اٹلانٹا (92 نیوز) دنیا کو نئی مس یونیورس مل گئی۔ جنوبی افریقہ کی 26 سالہ سیاہ فام حسینہ زوزبینی تنزی مس یونیورس 2019 منتخب ہوگئیں، زوزبینی تنزی مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنیوالی چھٹی سیاہ فام خاتون ہیں۔

مس یونیورس 2019 کا 68 واں سالانہ رنگا رنگ مقابلہ امریکہ میں سجا جس میں مختلف ممالک کی 90 حسینائیں شریک ہوئیں، جہاں انکی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ حاضر جوابی اور ذہانت کا امتحان بھی لیا گیا۔

سات خواتین ججز پر مشتمل پینل نے مختلف مقابلوں میں امیدواروں کی اہلیت جانچنے کے بعد جنوبی افریقہ کی 26 سالہ سیاہ فام زوزبینی تنزی کو مس یونیورس منتخب کیا، مس پورٹوریکو دوسرے اور مس میکسیکو تیسرے نمبر پر رہیں۔

مس یونیورس 2019 بننے کے بعد اپنی جذباتی تقریر میں زوزبینی کا کہنا تھا وہ ایک ایسی دنیا میں پیدا ہوئیں جہاں ان جیسی دکھائی دینے والی عورت کو کبھی خوبصورت نہیں سمجھا گیا، لیکن آج یہ سوچ غلط ثابت ہوئی۔

تازہ ترین ویڈیوز